عمران فاروق قتل کیس، لندن کے دفتر کی تلاشی مکمل

Dr Imran Farooq

Dr Imran Farooq

لندن (جیوڈیسک) اسکاٹ لینڈ یارڈ پولیس نے عمران فاروق قتل کیس کے سلسلہ میں لندن کے ایک دفتر کی تلاشی کا کام مکمل کر لیا۔ لندن پولیس کے مطابق بزنس آفس پر تلاشی کا کام جمعرات کو شروع ہوا جو کہ جمعہ کی شام تک مکمل کر لیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے عمران فاروق قتل کیس کی تحقیقات جاری ہے۔

بزنس آفس پر چھاپے کے دوران کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی اور نہ ہی کسی شخص کو تفتیش کیلئے روکا گیا۔ لندن پولیس نے تلاشی کے دوران قبضے میں لئے گئے شواہد کی تفصیل نہیں بتائی۔