عوام کا آزادانہ انتخابات کا خواب پورا ہو گیا۔ فردوس

firdous ashiq awan

firdous ashiq awan

اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عوام کا آزادانہ انتخابات کا دیرینہ خواب پورا ہو گیا ہمیشہ سے عوامی مینڈیٹ کو چوری ہونے سے بچا لیا پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ تمام سیاسی پارٹیاں اپنے الگ الگ منشور کے باوجود بیسویں ترمیم پر متفق ہوئیں جوکہ خوش آئند بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کا آزادانہ انتخابات کا دیرینہ خواب پورا ہو گیا ہمیشہ کیلئے عوامی مینڈیٹ کو چوری ہونے سے بچا لیا فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ویلینٹائن ڈے پر محبتیں بانٹ کر قوم کو تحفہ دیا ہے۔