عوام کی حمایت اور ایمان کے بل بوتے پر سیاسی حلقہ میں سر خرو ہونگے، اعجاز رنیاں

ڈنگہ (محمد بلال احمدبٹ ) پاکستان مسلم لیگ ق امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 113 حاجی چوہدری اعجا زاحمد رنیاں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حلقہ پی پی 113 میں عوام کی حمایت اور ایمان کے بل بوتے پر سیاسی مخالف کو شکست دے کر حلقہ میں سر خرو ہونگے۔

ہم حلقہ میں عوام کی خاطر اصولوں کی جنگ لڑ رہے ہیں ، اللہ تعالیٰ نے چاہا تو حلقہ پی پی 113 میں کامیابی حاصل کر کے خدا کا شکر ادا کرینگے ، انصاف کے تقاضوں کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ہر فیصلہ میرٹ پر کرینگے۔اُنہوں نے کہا کہ موجودہ پنجاب حکومت نے ملک کو جس دلدل میں دھکیل دِیا ہے ، عوام کو بخوبی علم ہے۔

اُنہوں نے کہا قوم اب شریف برادران کیخلاف کرپشن اور بیڈ گورننس سے معاشرے کو تباہ کرنیوالوں کے خلاف اُٹھ کھڑے ہوں اُنہوں نے ہمیشہ دغا بازی کے ذریعے اپنے ذاتی مفادات کیلئے قومی وسائل کی لوٹ مار میں مصروف ہیں۔

انشاء اللہ تعالیٰ مسلم لیگ ق آئندہ تبدیلی لا کر دم لیں گے انتخابات میں جعلی شیر کو پنجرے میں ڈالے گے ، انشاء اللہ پنجاب حکومت کے دعوے دھرے کے دھرے رہ جائینگے۔ اُنہوں نے کہا کہ حالات جو بھی ہوں کہ حلقہ کی عوام سے دوستی میں کوئی فرق نہیں آئے گا ۔