عیدالاضحی پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں،وزیراعظم

Raja Pervaiz Ashraf

Raja Pervaiz Ashraf

– وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے وزیرداخلہ رحمان ملک کو ہدایت کی ہے کہ عیدالاضحی کی چھٹیوں کے دوران کسی بھی قسم کی ناخوشگوار واقعہ کی روک تھام کے لیے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں۔
وزیرداخلہ رحمان ملک نے وزیراعظم ہاوس میں وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف سے ملاقات کی اور ملک میں امن وامان کی صورتحال سے متعلق بریف کیا۔ وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ عید کے موقع پرملک بھر میں عوام کے جان ومال کو یقینی بنانے کے لیے سیکیورٹی کے موثر اقدامات کیے جائیں۔

انہوں نے تمام مکاتب فکر سے متحد رہنے کی اپیل بھی کی۔ وزیراعظم نے دہشت گردی اور غیرریاستی عناصر کے خلاف جان کی قربانی دینے والے قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا ۔