غربت اب بھی سب سے بڑا چیلنج ہے، وزیرخزانہ عبدالفیظ شیخ

abdul hafeez sheikh

abdul hafeez sheikh

پاکستان(جیوڈیسک)وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالفیظ شیخ نے کہا ہے کہ غربت ابھی بھی بڑا چیلنج ہے اور زرعی پالیسی، سماجی شعبے پر اخراجات، صوبوں کو اضافی فنڈز کے اجرا سے غربت کے خاتمے میں کافی مددملے گی۔وزیر خزانہ نے یہ بات غربت کے موزوں پر ورلڈ بینک کے منعقدہ ایک سیمینا ر سے خطاب کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت غربت میں کمی، ترقی میں بہتری اور آمدنی میں عدم توزان ختم کرنے میں کوشاں ہے۔

وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ مختلف علاقوں میں متوازن ترقیاتی پروگراموں کا اجرا کیا گیا تا کہ غربت میں کمی کے لئے مدد ملے اور کسی علاقے کی عوام محروم نہ رہ جائے۔سیمینار سے خطاب میں ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر رشید مسعود نے کہا کہ اقتصادی ترقی میں اضافہ اور روز گار کی فراہمی حکومت کے لئے بڑے چیلنجز ہیں۔

عالمی بینک کے ماہر معیشت بور جے جینون نے کہا کہ سماجی شعبے پر اخراجات کرنے سے عدم توازن جلد ختم ہو تا ہے۔