غلط طور پر بنائے گئے یو ٹرن نے ایک اور نوجوان کوزندگی بھر کے لئے مفلوج بنا دیا

لالہ موسیٰ (جی پی آئی) غلط طور پر بنائے گئے یو ٹرن نے ایک اور نوجوان کوزندگی بھر کے لئے مفلوج بنا دیا ، ٹرالر نے موٹرسائیکل سوار کو کچل دیا جس کے نتیجہ میں اس کی ٹانگ کے پرخچے اڑ گئے ، شدید زخمی حالت میں ٹراما سنٹر لالہ موسیٰ لے جایا گیا ، جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ، اس سلسلہ میں ملنے والی تفصیلات کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ نثار ہسپتال کے سامنے بنائے گئے یوٹرن پر ٹرن لے رہا تھا کہ تعاقب سے آنے والے ٹرالر کی زد میں آ جانے کے باعث اس کی ٹانگ کے پرخچے اڑ گئے جہاں اسے شدید زخمی حالت میں ٹراما سنٹر لالہ موسیٰ پہنچایا گیا۔

جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ، یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اسٹیشن چوک لالہ موسیٰ کی بندش کے بعد غلط طور پر بنائے گئے خونی یوٹرن پر متعدد حادثات پیش آ چکے ہیں ، جس میں متعدد قیمتی جانیں ضائع اور درجنوں افراد زندگی بھر کے لئے مفلوج ہو کر رہ گئے ہیں ، ضرورت اس امر کی ہے کہ یوٹرن کو باقاعدہ طور پر تعمیر کیا جائے تا کہ حادثات کی روک تھام ہو سکے۔