غنڈوں کا اخبار فروش پر شدید تشدد ہاکر شدید زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ ہسپتال داخل

بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) غنڈوں کا اخبار فروش پر شدید تشدد ہاکر شدید زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ ہسپتال داخل تھانہ بھمبر میں رپورٹ درج اخبار فروش ،صحافتی تنظیموں اور پریس کلبوں کا شدید احتجا ج غنڈوں کیخلاف کاروائی کرنے کا مطالبہ تفصیلات کیمطابق گزشتہ روز بھمبر میں زونگ فرنچائز کے مالک راجہ ہارون رشید نے غنڈوں کے ہمراہ ہاکر محمد سجاد ولد محمد اعظم ساکن پوٹھی پر میرپور چوک میں صبح اس وقت حملہ کر دیا جب وہ اخبارات کو اپنے قارئین تک پہنچارہا تھا۔

غنڈوں نے لاتوں اور مکوں سے شدید زخمی کر دیا جس سے ہاکر محمد سجاد کے ناک کی ہڈی ٹوٹ گئی اور شدید زخمی حالت میں اسے ڈسٹرکٹ ہسپتال بھمبر میں داخل کرلیا گیا واقعہ کی رپورٹ تھانہ پولیس بھمبر میں درج کروا دی گئی ہے جبکہ دوسری طرف اخبار فروش یونین ،صحافتی تنظیموں اور پریس کلبوں نے غنڈوں کے حملہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ غنڈہ گرد عناصر کیخلاف قانونی کاروائی کی جائے موصوف اس سے قبل اپنی فرنچائز ملازمہ کیساتھ رنگ رلیاں مناتے ہوئے تھانہ پولیس بھمبر میں گرفتار رہ چکا ہے۔