فارمولا ون ریس جرمن گراں پری فرنینڈو آلانسو نے جیت لی

Fernando Alonso

Fernando Alonso

فارمولا ون ریس (جیو ڈیسک)اسپین کے فرنینڈو آلانسو نے فارمولا ون ریس جرمن گراں پری جیت لی۔ فتح کی بدولت آلانسو مجموعی برتری بھی برقرار رکھنے میں کامیاب ہیں۔ فارمولا ون ریس جرمن گراں پری میں فرنینڈو آلانسو نے مقررہ چکر ایک گھنٹے اکتیس منٹ اور پانچ اعشاریہ آٹھ چھ سیکنڈ میں مکمل کئے اور پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

برطانیہ کے جینسن بٹن دوسرے اورفن لینڈ کے کمی ریکوئنن تیسرے نمبر پر رہے۔ دفاعی چیمپئن جرمنی کے سبستین ویٹل پانچویں نمبر پر آئے۔ فرنینڈو آلانسو ایک سوچون پوائنٹس کے ساتھ مجموعی برتری برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ آسٹریلیا کے مارک ویبر چونتیس پوائنٹس کے فرق سے دوسرے اور سبستین ویٹل تیسرے نمبر پر ہیں۔