فضل الرحمان کا قومی سلامتی کمیٹی میں وآپسی کا اعلان

Fazal ul Rehman

Fazal ul Rehman

اسلام آباد : (جیو ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے قومی سلامتی کمیٹی میں وآپسی کا اعلان کر دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اجلاس میں شریک ہو کر اپنا مؤقف پیش کریں گے۔

اسلام آباد میں جے یو آئی کی مجلس شوری کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ نیٹو سپلائی سے متعلق ان کا مؤقف واضح ہے۔ پاکستان سے افغانستان کیلئے اسلحے کی ترسیل نہیں ہونا چاہئے۔ مولانافضل الرحمان نے کہاکہ مطالبات تسلیم نہ کیے جانے کی صورت میں بات اختلافی نوٹ تک محدود نہیں رہیگی۔ دوران گفتگومولانا فضل الرحمان نے حکومت کو دھمکی دینے سے گریز کیا۔ جمیعت علمائیاسلام ف کے سربراہ کا کہنا تھا کہ کمیٹی کا مقصد خارجہ پالیسی کے رہنما اصول متعین کرنا تھا تاہم حالات کے باعث انتظامی معاملات پر زیادہ توجہ دی گئی۔ انہوں نے کہاکہ دبا کے تحت کیے جانے والے فیصلوں سے ملک کو نقصان پہنچے گا۔

اس سے پہلے ایوان صدرمیں مولانا فضل الرحمان نے صدرآصف زرداری سے ملاقات کی۔ جس میں امریکا سے تعلقات اور نیٹو سپلائی کی بحالی اور گھریلو تشدد بل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران سیکریٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی، شیری رحمان اور رضا ربانی بھی موجود تھے۔