فلم عشق زادے کا پہلے ہی ہفتے باکس آفس پر 26 کروڑ کا بزنس

Ishaqzaade

Ishaqzaade

ممبئی: (جیو ڈیسک) یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی رومانٹک فلم عشق زادے نے ریلیز کے پہلے ہی ہفتے باکس آفس پر 25.73 کروڑ کا بزنس کرلیا۔گذشتہ ہفتے ریلیز ہونے والی فلم عشق زادے ہفتے بھر میں 25 کروڑ سے زائد کا بزنس کرکے کرشمہ کپور کی کم بیک فلم ڈینجرس عشق اور عمران ہاشمی کی جنت 2 کو پیچھے چھوڑتے ہوئے رواں ہفتے کی ہٹ فلم قرار پائی ہے۔رائٹر و ہدایتکار حبیب فیصل کی اس رومانوی فلم میں مرکزی کردار بونی کپور کے بیٹے ارجن کپور اور بولی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کی کزن پری نیتی چوپڑا نے ادا کئے ہیں۔واضح رہے کہ پری نیتی اس سے قبل رنویر سنگھ کے ساتھ Ladies vs Ricky Bahl نامی فلم میں بھی اہم کردار ادا کر چکی ہیں جبکہ ارجن کپور کی یہ پہلی فلم ہے جو ان دونوں کے ہی فلمی کیریئر کو مثبت آغاز فراہم کیا ہے۔