فیصل آباد : واپڈا نے جونئیر ہاکی چیمپئن شپ جیت لی

Junior Hockey Championship

Junior Hockey Championship

فیصل آباد(جیوڈیسک) بتیسویں ویں نیشنل انڈر 21 جونیئر ہاکی چیمپین شپ کا فائنل واپڈا نے نیشنل بینک کو ہرا کر ٹائٹل جیت لیا۔جونیئر ہاکی چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 14 ٹیموں نے حصہ لیا۔ فیصلہ کن معرکے میں واپڈا اور نیشنل بینک کی ٹیمیں مدمقابل ہوئیں۔

مقابلہ دیکھنے کے لیے ہاکی شائقین کی بڑی تعداد اسٹیڈیم میں موجود تھی۔ پاکستان اولمپک فیڈریشن کے صدر اکرم ساہی اور سیکرٹری پی ایچ ایف آصف باجوہ مہمان خصوصی تھے۔

ٹائٹل کی دوڑ میں کھلاڑیوں نے عمدہ کارکردگی دیکھائی اور ایک دوسرے کے پول پر بھرپور حملے کیئے۔ واپڈا کی ٹیم نے دوگول کر کے اپنی فتح کو یقینی بنایا جبکہ نیشنل بینک کی ٹیم کوئی گول نہ کر سکی۔ شاندار فتح پر کھلاڑیوں نے خوب جشن منایا۔

اس ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد پر کھلاڑی بھی خوش نظر آئے۔ جونیئر ہاکی ٹورنامنٹ 10 روز تک جاری رہا۔ آخر میں کامیاب ٹیم میں انعامات تقسیم کیئے گئے۔