قائد اعظم کی 64 ویں برسی آج عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے

Quaid e Azam

Quaid e Azam

پاکستان (جیوڈیسک) بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی 64 برسی آج ملک بھر میں عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے.قائد اعظم محمد علی جناح کی 64 ویں برسی کی مرکزی تقریب مزار قائد کراچی میں ہو گی۔ گورنر و وزیراعلی سندھ اور تینوں مسلح افواج کے نمائندے قائداعظم کے مزار پر فاتحہ خوانی اور پھولوں کی چادریں چڑھائیں گے۔

جبکہ عام شہریوں کے علاوہ مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات بھی مزار قائد پر فاتحہ خوانی کریں گی۔ ملک بھر میں قائد اعظم محمد علی جناح کو خراج عقیدیت پیش کرنے کے لئے سیمینار اور تقریبات کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔