قائد تحریک الطاف حسین بھائی کی ہدایت پر عوام کو سہولیات کی فراہمی کیلئے حق پرست نمائندے رات دن ہر سطح پر جدوجہد کر رہے ہیں۔ ایوب شیخ

کراچی : حق پر ست رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر ایوب شیخ نے کہا کہ قائد تحریک الطاف حسین بھائی کی ہدایت پر عوام کو سہولیات کی فراہمی کیلئے حق پرست نمائندے رات دن ہر سطح پر جدوجہد کررہے ہیں تاکہ بے لوث خدمت کے ذریعہ عوام کی حالت بدلی جاسکے ہم نہ صرف اردو بولنے والوں کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں بلکہ اس ملک میں آباد تمام قومیتوں کے مسائل کے لئے آواز بلند کررہے ہیں۔

حق پرست نمائندوں نے گذشتہ چندسالوں کے دوران دن رات جدوجہد کے ذریعہ نا صرف کورنگی کو ایک ترقی یافتہ علاقہ میں تبدیل کردیا بلکہ پورے کراچی میں جو کارہائے انجام دیئے وہ سب عوام کے سامنے ہیں حق پرست نمائندے صحت، تعلیم،پارکس وپلے گراؤنڈزکے ساتھ ساتھ سفری سہولیات کی فراہمی کیلئے بھرپور جدوجہد کر رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایڈ منسٹریٹروچیف آفیسرکورنگی ٹائون محمد سمیع خان کے ہمراہ یو نین کونسل نمبر 4 میں اندورنی گلیوں میں جاری سی سی فلورنگ کے کام کے معائنہ کے موقع پرکیا ایڈ منسٹریٹروچیف آفیسرکورنگی ٹائون محمد سمیع خان نے کہا ہے کہ ٹاؤن میں جاری تعمیروترقی کے کاموں کو بروقت کرنے کے ساتھ ساتھ اس بات کا خصوصی خیال رکھا جائے کہ عوام کو آمدورفت میں دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹاؤن میں جاری سی سی فلورنگ کے کام کا معائنہ کرتے ہوئے کیا انہوں نے موقع پر موجود افسران اور ٹھیکیداران کو پابند کیا کہ جاری ترقیاتی کاموں میں معیار اور کوالٹی کا خاص خیال رکھا جائے۔

ہر کام عوامی امنگوں کے مطابق کرنے کی عادت ڈالیں ٹائون میں رہائش پزیر عوام کے مسائل کاخاتمہ ہی ہماری اولین ترجیح ہے عوامی سہولیات کی فراہمی کے عمل کو اس طرح جاری رکھیںکہ عوام کو کم از کم پریشانی کا سامنا کرناپڑے انہوں نے موقع پر موجود عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ٹائون انتظامیہ کے افسران و عملہ عوامی سہولیات کی فراہمی کے عمل میں دن رات کوشاں ہے تعمیراتی عمل کے دوران اگر آپ کو کسی دشواری کا سامنا ہوتو انتظامیہ سے رابطہ کریں۔

Ayub Sheikh Korangi Town Visit

Ayub Sheikh Korangi Town Visit