قائد تحریک الطاف حسین کی ہدایت پر بلا تفریق رنگ و نسل اور مذہب انسانیت میں مصروف ہیں ،نشاط ضیاء قادری

 Nishat Zia Qadri

Nishat Zia Qadri

کراچی : حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری کا چیف آفیسر کمال مصطفی اور دیگر بلدیاتی افسران کے ہمراہ ہندو برادری کے مذہبی تہوار نوراتری کے موقع پر شاہ فیصل ٹائون میں قائم مندروں اور ہندو بستیوں کا تفصیلی دورہ ،ہندوں کے مذہبی تہوار نوراتری کے موقع پر ٹائون میونسپل ایڈمنسٹریشن شاہ فیصل ٹائون کی جانب سے مندروں کے اطراف اور ہندو بستیوں میں جاری انتظامات کا معائنہ کے موقع پر نیو اقبال آباد ڈرگ روڈ میں ہندو برادری کے رہنمائوں سے ملاقات میں حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہاکہ قائد تحریک محترم الطاف حسین کی ہدایت پر حق پرست عوامی نمائندے اور کارکنان بلا تفریق رنگ و نسل انسانیت کی خدمت میں مصروف ہیں انہوں نے ہندو برادری کو قائد تحریک محترم الطاف حسین کی جانب سے مذہبی تہوار نوراتری کی مبارکباد پیش کی اس موقع پر ہندو برادری کے رہنمائوں اور ہندو عوام نے قائد تحریک محترم الطاف حسین سے اظہار تشکر کرتے ہوئے ان کی صحت یابی اور عمر درازی کے لئے دعا کی اس موقع پر حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے ہندو برادری سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قائد تحریک محترم الطاف حسین کی خصوصی ہدایت پر مذہبی تہوار نوراتری کے موقع پر اپنے ہندو بھائیوں کی خوشی میں شامل رہنے وانہیں مسائل سے پاک ماحول کے قیام کو یقینی بنا نے کے لئے ان کے ساتھ ہیں اس موقع پر نشاط محمد ضیاء قادری نے ہندو بستیوں کے دورے پر ہندو برادری کی جانب سے ہندو بستیوں میں درپیش مسائل سے آگاہ کیا گیا۔

اس موقع پر نشاط ضیاء قادری نے یقین دلا یا کہ ہندو بستیوں میں عوام کو درپیش مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے گا اس موقع پر چیف آفیسر کمال مصطفی نے کہا کہ شاہ فیصل ٹائون کے تمام علاقوں بشمول اقلیتی آبادیوں میں علاقائی ترقی اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لارہے ہیں انہوں نے ہندو برادری کو یقین دلا یاکہ علاقائی مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔