قادری لانگ مارچ ، پاک آئی ایم ایف مذاکرات موخر کر دیے گئے

Pak IMF

Pak IMF

اسلام آباد (جیوڈیسک) قادری لانگ مارچ کے باعث پاکستان اور آئی ایم ایف کے آج ہونے والے مذاکرات موخرکر دیے گئے۔ وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آج پالیسی سطح پر مذاکرات ہونا تھے تاہم طاہر القادری لانگ مارچ کے باعث مذاکرات موخرکر دیے گئے ہیں۔

آئی ایم ایف کا وفد پوسٹ پروگرام ریویو کیلیے اسلام آباد میں موجود ہے۔ مذاکرات میں وزیر خزانہ حفیظ شیخ اور آئی ایم ایف وفد کے سربراہ جیفری فرینک نے شرکت کرنا تھی۔