قندھار میں پی آئی اے کا طیارہ بال بال بچ گیا

PIA Aircraft

PIA Aircraft

قندھار ایئرپورٹ کے باہر راکٹ حملے میں پی آئی اے کا طیارہ بال بال بچ گیا۔راکٹ دہشت گردوں نے فائر کیا۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق حملے کے وقت پی ائی اے کی پرواز پی کے ایک سو ننانوے قندھار سے کوئٹہ کے لئے اڑان بھرنے والے تھی کہ ایئرپورٹ کے باہر راکٹ حملہ کیا گیا۔

حملے کے فوری بعد فضائی حدود سیل کردی گئی۔جنرل منیجر پی آئی اے سلطان حسن نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ طیارے میں بیس مسافر سوار تھے۔ حملے میں مسافروں سمیت طیارے اور عملے کو کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

سلطان حسن کا کہنا تھا کہ افغانستان کے لئے پروازیں جاری رہیں گی۔طیارہ پاکستان کے لئے روانہ ہوگیا ہے۔