قومی ہاکی کھلاڑیوں کے لئے سینٹرل کانٹریکٹ

hockey player

hockey player

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ایگزیکٹیو بورڈ نے سنٹرل کانٹریکٹ کے لئے پچیس کھلاڑیوں کی منظوری سے دی ہے۔ جبکہ ڈینگی کے باعث لاہور میں ہونے والا انڈر 16 ہاکی تورنامنٹ ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پی ایچ ایف کے صدر قاسم ضیا کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ قومی سلیکشن کمیٹی سنٹرل کانٹریکٹ کے لئے کھلاڑیوں کی فہرست تیار کرے گی جس کی حتمی منظوری پی ایچ ایف کے صدر قاسم ضیا دیں گے۔
اجلاس میں حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق ڈینگی کی وجہ سیلاہور میں آئندہ ماہ ہونے والے قومی انڈر 16 ہاکی ٹورنامنٹ کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ جبکہ نومبر میں کراچی میں مادر ملت خواتین ہاکی تورنامنٹ کروانے کی بھی منظوری دی گئی۔