قوم چہروں کے بجائے نظام کی تبدیلی چاہتی ہے، فضل کریم

 Sahibzada Fazal Karim

Sahibzada Fazal Karim

کراچی : (جیو ڈیسک)سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزدہ فضل کریم نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی تبدیلی سے عوام کے مسائل حل نہیں ہوں گے قوم چہروں کے بجائے ظالمانہ نظام کی تبدیلی چاہتی ہے۔ کراچی میں کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ فضل کریم کا کہنا تھا کہ پاکستان کو بدامنی ،لوڈ شیڈنگ، اورکرپشن جیسے سنگین چیلنجز سامنا ہے۔ صوبہ سندھ کو تقسیم کرنے کی عالمی سازش تیار کی جاچکی ہے۔ ملکی نظام معیشت کو تباہ و برباد کردیا گیا۔

اس موقع پرطارق محبوب اورحاجی حنیف طیب کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے باعث قوم غیر محفوظ ہے۔ کراچی اور بلوچستان عالمی سازشوں سے متاثر ہیں۔