لائن آف کنٹرول پر پاکستانی جارحیت کا جواب دیں گے ، بھارت

Salman Khurshid

Salman Khurshid

بھارت (جیوڈیسک) بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید کا کہنا ہے کہ کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر پاکستانی جارحیت کا مناسب جواب دیا جائے گا۔ ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ سلمان خورشید نے کہا کہ اس واقعے سے علاقے میں امن کی کوششوں کو نقصان پہنچے گا۔

بھارتی فوج نے الزام لگایا ہے کہ کشمیر کے میندھر سیکٹر میں پاکستانی فوجی تقریبا آدھا کلومیٹر بھارتی سرحد کے اندر آگئے اور ایک بھارتی فوجی پٹرول کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں دو فوجی ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔ پاکستانی فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر نے واقعے کی تردید کرتے ہوئے اسے بھارتی پراپیگنڈہ قرار دیا ہے۔