لاس اینجلس میں تھری ڈی تھیٹر کا آغاز

Theater

Theater

لاس اینجلس: (جیو ڈیسک) لاس اینجلس میں تھری ڈی تھیٹر کا آغاز کردیا گیا ہے۔ تھری ڈی تھیٹر کا افتتاح شاندار پرفارمنس سے ہوا۔ رنگوں کی برسات تھی اسٹیج پر۔ مختلف فنکاروں نے اپنے اپنے انداز سے تھیٹر کی ترجمانی کی۔

چہرے پر ماسک سجائے آرٹسٹوں نے اوریجنل تھیٹر کی یاد تازہ کردی جبکہ جدید کیمرہ ٹیکنیک کی عکاسی ایک فنکار نے اس طرح کی جیسے وہ اس منظر کو محفوظ کرنا چاہتا ہو۔ اس تھیٹر میں بہترین ایکٹنگ اور دلچسپ تفریح کے نئے مواقع پیش کرنے کا دعوی کیا گیا ہے۔