لانگ مارچ میں سفارتکاروں کی سیکیورٹی کے بہترین انتظام کیے گئے ، امریکی سفیر

Richard Olson Rehman Malik

Richard Olson Rehman Malik

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد میں پاکستان میں امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے وزیر داخلہ رحمن ملک سے ملاقات کی جس کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

امریکی سفیر نے لانگ مارچ کے پر امن اختتام پر وزارت داخلہ کی کاوشوں کو سراہا۔رچرڈ اولسن کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ کے دوران سفارتکاروں کے تحفظ کے بہترین انتظام کئے گئے۔انہوں نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔