لاپتا افراد کا معاملہ، اقوام متحدہ کا 5 رکنی وفد پاکستان کا دورہ کریگا

missing persons

missing persons

پاکستان(جیوڈیسک)پاکستان میں لاپتہ افراد کے معاملے کا جائزہ لینے کیلئے اقوام متحدہ کا 5 رکنی وفد 10 ستمبر سے پاکستان کا دورہ کرے گا۔

اقوام متحدہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ماہرین پرمشتمل یہ وفد پاکستان میں لاپتہ افراد سے متعلق معلومات اکٹھی کرے گا اور پاکستانی حکومت کی جانب سے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا بھی جائزہ لے گا۔ ترجمان نے بتایا کہ وفد سرکاری، وفاقی اورصوبائی حکام،سول سوسائٹی کے نمائندوں اورلاپتہ افراد کے رشتہ داروں سے ملاقات کرے گا، وفد اپنی رپورٹ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں پیش کرے گا۔