لاپتہ طلباء و طالبات کو 48 گھنٹے میں بازیاب کرانے کا حکم

shahbaz sharif

shahbaz sharif

اسلام آباد : وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے راولپنڈی کے نجی اسکول کے لاپتہ چھ طلبہ و طالبات کو اڑتالیس گھنٹے میں بازاب کرانے کا حکم دے دیا۔ لاہور سے اسلام آباد آمد کے بعد بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر وزیراعلی پنجاب نے لاپتہ طلبا کے حوالے سے اعلی سطح کے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں کمشنر راولپنڈی ، آر پی او اور متعلقہ افسران بھی شریک ہوئے۔
شہباز شریف نے ضلعی حکام کو لاپتہ طلبہ و طالبات کو اڑتالیس گھنٹے میں بازیاب کرانے کا حکم دیا۔ اس حوالے سے تمام ممکنہ اقدامات کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔ دوسری جانب پولیس نے طلبا گمشدگی کیس میں اہم پیشرفت کا دعوی کیا ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ جلد ہی اس معاملے کا ڈراپ سین ہو جائے گا۔ اسکول پرنسپل اور ایک طالب علم پولیس کی حراست میں ہے۔ ذرائع کے مطابق لاپتہ طلبا کا گرفتار طالب علم عمر کے ساتھ موبائل پر رابطہ تھا۔