لاہور:سی این جی اسٹیشنز کی بندش سے شہریوں کو شدید مشکلات

cng

cng

لاہور سمیت دیگر شہروں میں تیسرے روز بھی سی این جی اسٹیشنز پر گیس کی بندش سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ گیس لوڈ میجمنٹ پلان کے تحت لاہور، شیخوپوہ اور ساہیوال میں پیر کی صبح چھ بجے سے جمعرات کی صبح چھ بجے تک تین دن کے لئے سی این جی اسٹیشنز پر گیس کی سپلائی بند کردی جاتی ہے جس سے صارفین کو اپنی گاڑیوں میں مہنگا پٹرول ڈلوانا پڑتا ہے جس سے ان کا بجٹ شدید متاثر ہوجاتا ہے۔ دوسری جانب پبلک ٹرانسپورٹ پر سفر کرنے والے شہری بھی شدید مشکلات کا شکار ہیں