لاہور ، ساہیوال اورشیخوپورہ میں دوسرے روز بھی سی این جی بند

cng Closed

cng Closed

لاہور ، ساہیوال اور شیخوپورہ ریجن میں سی این جی اسٹیشنوں پر گیس کی بندش دوسرے روزبھی جاری ہے جبکہ اکثر پیٹرول پمپس پر پیٹرول بھی غائب ہے ۔ گیس کی فراہمی بند ہونے کے باعث عوام بڑی تعداد میں پریشانی کا شکار ہیں۔
گیس کی لوڈ شیڈنگ کے باعث سی این جی پر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ رک جانے کی وجہ سے رکشہ ڈرائیور اضافی کرایہ چارج کررہے ہیں جس کے باعث عوام کو دوہری پریشانی کا سامنا ہے۔ شیڈول کے مطابق گیس کی بندش جمعرات کی صبح چھ بجے تک جاری رہے گی ۔