لاہور : ادارے آئینی حدود میں رہیں، راجہ پرویز اشرف

Raja Pervez Ashraf

Raja Pervez Ashraf

لاہور : (جیو ڈیسک)وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے ادارے حدود میں رہ کر کام کریں گے تو مسائل نہیں ہوں گے۔ خط لکھنے پر کیا جواب ہوگا بارہ جولائی کو اس کا پتہ چل جائے گا۔ توانائی بحران کا حل اولین ترجیح ہے۔لاہور میں صحافیوں سے گفتگو میں وزیر اعظم راجا پرویز اشرف نے کہا ادارے آئینی حدود میں رہ کرکام کریں گے تو مسائل پیدا نہیں ہوں گے۔

خط لکھنے پر ان کیا جواب ہوگا بارہ جولائی کو پتہ چل جائے گا۔ انھوں نے کہا امن وامان کی ذمہ دار صوبائی حکومتیں ہیں۔ سندھ حکومت نے قیام امن کے لیے مدد طلب کی تو وفاق تعاون کرے گا۔ انھوں نے پھر کہا توانائی بحران کا حل اولین ترجیح ہے۔ لوڈشیڈنگ کم کرنے کے لئے بھرپور کوششیں کررہے ہیں۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا دو ہزار نو میں لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا بیان ابھی تک ان کا پیچھا نہیں چھوڑ رہا۔ رینٹل پاور منصوبے کو صحیح طور پر نہیں سمجھا گیا۔ بارہ ہزار پانچ سو میگا واٹ میں سے نو ہزار میگا واٹ بجلی آئی پی پیز کی ہے۔ تصور کریں آئی پی پیز نہ ہوتے تو توانائی کا کتنا بڑا بحران ہوتا۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا فوج نے دہشت گردی کے خاتمے میں اہم کردار اداکیا۔ فوج محب وطن ہے سیلاب ہویا زلزلہ فوج کا کردار قابل تحسین رہا ہے۔