لاہور: اچھرہ میں نامعلوم افراد کی گھر میں فائرنگ، 9 افراد ہلاک

lahore firing

lahore firing

لاہور : (جیو ڈیسک) لاہور کے علاقے اچھرہ میں رسول پارک کے قریب ایک گھر میں فائرنگ سے9 افراد ہلاک ہوگئے۔علاقہ مکین کے مطابق3 نامعلوم حملہ آور موٹرسائیکلوں پر آئے تھے اور انہوں نے ایک گھر میں فائرنگ کرکے9 افراد کو قتل کردیا ۔

پولیس کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ لگتا ہے۔ہلاک ہونے والے افراد محکمہ جیل خانہ جات خیبر پختونخوا کے ملازمین تھے جو تربیت کے لیے پنجاب آئے ہوئے تھے۔فائرنگ سے3 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔لاشوں اور زخمیوں کو اسپتا ل منتقل کردیا گیا ہے۔