لاہور : اگر کشکول نہ توڑا تو ایٹمی پروگرام چھن جائیگا۔ شہباز شریف

shabaz

shabaz

لاہور : وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو نیوکلیئر پرگرام اور کشکول دونوں میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔ اگر کشکول نہ توڑا توایٹمی پروگرام چھن جائیگا۔
تاریخی شاہی قلعے کے عالمگیری دروازے پر پرچم کشائی کے بعد حضوری باغ ، لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی کا کہنا تھاکہ ملک کو اندھیروں کی دھکیلا جارہا ہے اس میں کوئی شک نہیں ملک میں کرپشن اور مہنگائی عروج پر ہیں، مگر اس سے زیادہ مشکلات کا دوسری قوموں نے سامنا کیا اور آج وہ ترقی یافتہ ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان بھی اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرسکتا ہے جب چاروں صوبے ملک کو درپیش مشکلات کامل کرسامنا کریں۔شہباز شریف نے مزید کہا کہ ملک میں معاشی ناہمواریوں کا خاتمہ کرنا ہوگا۔قبل ازیں وزیر اعلی نے علامہ اقبال کے مزار پر حاضری دی اور فاتح خوانی کی۔