لاہور : بھارت سے سیریز کھیلنے قومی ٹیم نئی دہلی روانہ

Pakistani Cricket Team

Pakistani Cricket Team

لاہور (جیوڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم بھارت کے خلاف سیریز کھیلنے لاہور سے نئی دہلی کے لیے روانہ ہو گئی۔

قومی ٹی ٹونٹی ٹیم محمد حفیظ کی قیادت میں علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے دہلی کے لیے روانہ ہوئی۔ کھلاڑیوں پر پھولوں کی پتیاں ڈال کر شاندار انداز میں الوداع کہا گیا۔

نئی دہلی سے قومی کھلاڑی سیریزکا افتتاحی میچ کھیلنے کے لیے بنگلورجائیں گے۔ روایتی حریف ٹیموں کے درمیان دو ٹی ٹوئنٹی اور تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کھیلی جائیگی۔ گرین شرٹس پچیس دسمبر کو میزبان حریف کے خلاف بنگلور کے چناسوامی کرکٹ سٹیڈیم میں اتریں گے۔ دوسرا ٹی ٹوئنٹی اٹھائیس دسمبر کو احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔

تین ون ڈے میچوں کی سیریز تیس دسمبرکو چنائی میں شروع ہوگی۔ روانگی سے قبل قومی ٹیم کے بولنگ کوچ محمد اکرم کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں نے بہت لگن سے محنت کی اور بھارت کے خلاف ٹیم ایک یونٹ ہو کر پرفارم کرے گی جس سے فتح یقینی ہو گی۔