لاہور : دفاع پاکستان کونسل کا واہگہ بارڈر کی طرف مارچ

Defense Council Pakistan Rally

Defense Council Pakistan Rally

لاہور (جیوڈیسک) بھارت کو پسندیدہ ملک کا درجہ دینے کے خلاف دفاع پاکستان کونسل کا واہگہ بارڈر کی طرف احتجاجی مارچ جاری ہے۔ بھارت کو پسندیدہ ترین ملک قرار دینے کے خلاف دفاع پاکستان کا مارچ مسجد شہدا لاہور سے شروع ہوا۔احتجاجی مارچ کی قیادت حافظ سعید ،مولانا سمیع الحق ، لیاقت بلوچ ،سراج الحق ،احمد لدھیانوی ،شیخ رشید اور حمید گل کر رہے ہیں۔

سارے راستوں کو مختلف بینروں سے سجایا گیا ۔مختلف مقامات پر استقبالیہ کیمپ بھی لگائے گئے ۔جہاں قائدین پر گل پاشی کی جائے گی۔ تین ہزار سے زائد رضاکار سیکیورٹی کی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ روانگی سے پہلے میڈیا سے گفتگو میں جماعت الدعوہ کے امیر حافظ سعید نے کہا کہ چند لوگ بھارت کو دوست سمجھتے ہیں تو پورا پاکستان اسے دشمن سمجھتا ہے۔ پاکستان کو مسائل سے نکالنے کے لیے اتحاد اور اتفاق کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو پس پشت نہیں ڈالا جا سکتا ۔