لاہور : سلنڈر دھماکے 3 زخمی دم توڑ گئے،مرنیوالوں کی تعداد 4 ہوگئی

Lahoo Blast

Lahoo Blast

لاہور(جیوڈیسک)لاہور میں چنددن پہلے نجی ریستوران میں سلنڈر دھماکے کے3 زخمی اسپتال میں دم توڑگئے۔ اس طرح جاں بحق افرادکی تعداد4 ہو گئی،23 جنوری کوڈیفنس لاہورمیں ایک نجی ریستوران میں سلنڈر دھماکا ہوا تھا۔

جس میں ایک شخص ہلاک اور25کے قریب زخمی ہو گئے تھے،ان زخمیوں میں سے3 افرادسرفراز،کاشف اورعصمت آج دم توڑگئے،یہ تینوں ریستوران ملازم اور جنرل اسپتال لاہورمیں زیرِعلاج تھے،باقی زخمیوں میں سے بیشترکو ابتدائی طبی امدادکے بعد اسپتال سے فارغ کیا جا چکا ہے،ادھر پولیس نے ریستوران مالک افتخار کو ناقص انتظامات سمیت دیگرالزامات کے تحت میں مقدمہ درج کرکے گرفتار کر رکھا ہے۔