لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بارش جاری،پہاڑوں پر برفباری

Lahore Rain

Lahore Rain

لاہور (جیوڈیسک)لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں گزشتہ روز سے ہورہی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواں کاشدید دبا ملک کے شمالی علاقوں سے داخل ہو رہا ہے جس سے مالاکنڈ ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان کے پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ جاری ہے ۔ملک کے دیگر حصوں میں گزشتہ روز سے چھانے والا ابر وقفے وقفے سے برس رہا ہے۔

اسلام آباد اور جڑواں شہر راولپنڈی میں 24 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جس کے بعد درجہ حرارت 2 سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا راولپنڈی انتظامیہ نے نالا لائی پر ا یمرجنسی لگا دی ہے ملکہ کوہسار مری میں بھی برف باری کا سلسلہ جاری ہے اور سیاحوں کی بڑی تعداد یہاں کا رخ کیے ہوے ہے۔

بارش کی جھڑی مزید چار دن تک رہے گی۔لاہور میں بھی بارش کا گزشتہ روز شروع ہونے والا سلسلہ تاحال جاری ہے۔