لاہور: شہدائے سلالہ کے لیے فاتحہ خوانی، یادگار پر پھول چڑھائے گئے

salala check post

salala check post

لاہور : (جیو ڈیسک) تاجر برادری نے شہدائے سلالہ کے لیے فاتحہ خوانی کی اور ان کی یادگار پر پھول چڑھائے۔ آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر خالد پرویز اور دیگر تاجر رہنماء پنجاب اسمبلی کے سامنے شہدائے سلالہ کی یادگار پر جمع ہوئے، پھول چڑھائے اور دیے روشن کیے۔

خالد پرویز کا کہنا تھا کہ تاجر برادری پاک افواج کے شہیدوں کو سلام پیش کرتی ہے جنہوں نے وطن کی خاطر جانوں کے نذرانے پیش کیے، اس موقعے پر گیاری سیکٹر میں برفانی تلے دبے پاک فوج کے جوانوں کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔