لاہور : فنڈ نہ ملنے پر بتسیویں نیشنل گیمز ملتوی

National Games

National Games

لاہور(جیوڈیسک)بتسیویں نیشنل گیمز کو بالآخر ملتوی کردیا گیا۔ پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کے  صدر نے گیمز کرانیمیں ناکامی پر عہدے سے استعفی دے دیا۔

پنجاب سپورٹس بورڈ اور پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کے درمیان لڑائی میں سپورٹس بورڈ فاتح رہا لیکن ہار نیشنل گیمز کی ہوئی۔ فنڈز نہ ملنے پر نیشنل گیمز کو ملتوی کردیا گیا ہے۔ گیمز ملتوی کرنے کا اعلان لاہور میں پی او اے کے اجلاس میں کیا گیا جہاں تمام فیڈریشنز کے نمائندگان بھی شریک تھے۔

پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری رانا مجاہد نے اجلاس کا بائیکاٹ کرتے ہوئے کہا کہ سپورٹس پالیسی کے نفاذ کے بعد دو مرتبہ پی او اے کے صدر رہنے والے عارف حسن غیر آئینی ہیں، انہیں مستعفی ہونا چاہئے۔ نیشنل گیمز کے میزبان پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سید شاہد علی نے مستعفی ہونے کا اعلان کیا جسے پی او اے نے قبول نہیں کیا لیکن سید شاہد علی نے استعفی واپس لینے سے صاف انکار کردیا۔