لاہور میں سی این جی بسیں چلیں گی، شہباز شریف نے افتتاح کر دیا

Shahbaz sharif

Shahbaz sharif

وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے لاہور سی این جی بسوں کا افتتاح کر دیا ہے۔ انہوں نے بس میں بیٹھ کر شہر کا چکر بھی لگایا۔  چین کے تعاون سے چلائی جانے والی ایک سو گیارہ بسوں کا افتتاح کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ سی این جی بسیں پاک چین دوستی کی ایک اور مثال ہیں۔ انیس سو ننانوے میں پچاس بسیں لاہور لائے تھے جس پر مارشل لا ایڈمینسٹریٹر نے جیل میں ڈال دیا اب یہ سی این جی بسیں لائے ہیں جس کے بعد امید کے کہ جیل جانا نہیں پڑے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ان بسوں سے ٹریفک مسائل میں کمی آئے گی اور مسافروں کیلئے آسانی پیدا ہو گی۔