لاہور میں کرکٹر کامران اکمل کے گھر سے زیورات چوری

kamran akmal

kamran akmal

لاہور : (جیو ڈیسک) ٹیسٹ کرکٹر کامران اکمل کے گھر سے چور لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات چراکرلے گئے۔ٹیسٹ کرکٹ کامران اکمل کے مطابق انہوں نے اپنی فیملی کے ہمراہ عمرے پر جاناتھا جس کی وجہ سے گھر میں کام زیادہ ہوگیا تھا۔

انہوں نے کہاکہ ہمارے گھرکی مستقل ملازمہ بھی چھٹی پر تھی۔اپنی ملازمہ کے کہنے پر ہی گذشتہ روز نئی خواتین ملازمائیں رکھی تھیں اوروہ گھنٹے ڈیڑھ گھنٹے بعد ہی چلی گئیں۔ان کے جانے کے بعد جب میری بیوی نے سامان چیک کیاتوزیورات غائب تھے۔ ٹیسٹ کرکٹر کاکہنا تھا کہ عارضی طورپر رکھی گئیں ملازمائیں ان کے گھر سے چالیس تولے زیورات چراکرلے گئی ہیں۔کامران اکمل نے بتایاکہ چوری کامقدمہ تھانہ ڈیفنس میں درج کرادیا گیا ہے۔