لاہور: پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک ، ایک فرار ہوگیا

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) لاہور کے علاقے شاہدرہ ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک ایک فرار ہوگیا۔ سی آئی اے نوان کوٹ پولیس نے شاہدرہ ٹاؤن کے علاقے بند روڈ پر تین موٹر سائیکل سوار افراد کو روکنے کی کوشش کی۔

موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ کردی جوابی فائرنگ میں دو ڈاکو ہلاک جبکہ ایک فرار ہوگیا۔لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم چوری اور ڈکیتی کی متعدد وار داتوں میں ملوث تھے۔