لاہور: ڈاکٹر طاہر القادری کی 5 سال بعد کینیڈا سے وطن واپسی

Muhammad Tahir ul Qadri

Muhammad Tahir ul Qadri

لاہور (جیوڈیسک)منہاج القرآن کے چیئرمین ڈاکٹر طاہر القادری پانچ سال بعد کینڈا سے وطن واپس پہنچ گئے۔

ڈاکٹرعلامہ طاہرالقادری گزشتہ پانچ سال سے کینڈا میں مقیم تھے۔ رات گئے ہنگامی طور پر ڈاکٹر طاہر القادری کینڈا سے پاکستان واپس پہنچ گئے۔ لاہور پہنچنے کے بعد ڈاکٹر طاہر القادری کو سکیورٹی خدشات کے باعث حج ٹرمینل کے ذریعے ایئرپورٹ سے باہر لایا گیا۔

منہاج القرآن کی انتظامیہ کے مطابق ڈاکٹر طاہر القادری کل ایک اہم پریس کانفرنس کریں گے جس میں وہ اپناآئندہ کا لائحہ عمل بتائیں گے۔ اس کے علاوہ ڈاکٹر طاہر القادری 23 دسمبرکو لاہور مینار پاکستان پر منعقد کئے جانے والے عوامی جلسہ سے خطاب بھی کریں گے۔