لاہور: ڈیفنس کے ریسٹورنٹ میں سلنڈر پھٹنے سے ایک شخص ہلاک

Lahoor

Lahoor

لاہور(جیوڈیسک) لاہورڈیفنس لاہور کے ایچ بلاک میں ریسٹورنٹ میں سلنڈر پھٹنے سے ایک شخص ہلاک جبکہ  14افراد زخمی ہو گئے۔ ڈیفنس کے ریسٹورنٹ میں سلنڈر اس قدر زوردار دھماکے سے پھٹا کہ قریبی دکانوں کی کھڑکیوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔

ایس پی کینٹ معروف واہلہ کی مطابق سلنڈر پھٹنے سے زخمی ہونے والا ایک شخص اسپتال میں دم توڑ گیا جبکہ 14 زخمیوں کواسپتال داخل کرا دیا گیا ہے ۔ زخمیوں میں سے 3کی حالت تشویشنال بتائی جاتی ہے۔