لاہور: کراچی ایکسپریس انجن نہ ہونے کے باعث منسوخ

train

train

لاہور سے کراچی جانے والی کراچی ایکسپریس انجن نہ ہونے کے باعث منسوخ کردی گئی جبکہ کراچی سے لاہور آنے والی متعددٹرینیں کئی کئی گھنٹے تاخیر کے بعد بھی نہ پہنچ سکیں۔ ریلوے حکام کے مطابق گذشتہ رات لاہور سے کراچی جانے والی کراچی ایکسپریس کا انجن خراب ہوگیا تھا جس کے باعث اسے منسوخ کردیا گیا جبکہ کراچی سے لاہور آنے والی متعدد ٹرینیں کئی گھنٹے تاخیر کے بعد بھی لاہور نہ پہنچ سکیں۔
کراچی سے لاہور آنے والی ٹرینیوں میں تیز گام 18گھنٹے،قراراقرم ایکسپریس 10گھنٹے اور خیبرمیل 8 گھنٹے تاخیر کا شکار تھیں۔ ٹرینیوں کی تاخیر کی وجہ سے لاہور ریلوے اسٹیشنز پرمسافر سخت پریشان دکھائی دیئے۔