لاہور ہائیکورٹ: شہباز شریف کے سیکرٹری کوارڈنیشن کیخلاف درخواست

High Court

High Court

لاہور : (جیو ڈیسک) ہائیکورٹ میں وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے سیکرٹری کوارڈنیشن کیخلاف کارروائی کیلیے درخواست دائر کر دی گئی۔

لاہور ہائیکورٹ میں بیرسٹر خضر کی جانب سیدائر کی جانیوالی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے سیکرٹری کوارڈنیشن توقیر شاہ کے ایما پر تھانہ غالب مارکیٹ کی پولیس نے گھر پر چھاپہ مارکر دو افراد کو 24گھنٹے تک غیر قانونی حراست میں رکھا اور ان کیخلاف کسی قسم کا کوئی مقدمہ درج نہیں تھا لہذا ایس ایچ او غالب مارکیٹ اور توقیر شاہ کیخلاف کارروائی کا حکم دیا جائے۔