لندن اولمپکس،پاکستان ہاکی ٹیم کی بارہ جولائی کو روانگی

hockey

hockey

لاہور : (جیو ڈیسک) پاکستان ہاکی ٹیم اولمپکس کی تیاری کے لئے بارہ جولائی کو انگلینڈ روانہ ہوگی۔ برمنگھم میں دس روزہ تربیتی کیمپ کے بعد ٹیم اولمپک ولیج لندن منتقل ہو جائیگی۔

سیکرٹری پی ایچ ایف آصف باجوہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ برمنگھم پہنچے کے بعد قومی ٹیم میزبان کلب اور اسکاٹ لینڈ ہاکی ٹیم کے خلاف تین پریکٹس میچز کھیلے گی۔ چوبیس جولائی کو بیلجیم اور چھبیس جولائی کو ہالینڈ کے خلاف لندن میں وارم اپ میچز ہونگے۔