لندن اولمپکس میں تمام کھیلوں کے مقابلے ختم

London Olympics

London Olympics

لندن اولمپکس (جیوڈیسک) لندن اولمپکس کے تمام مقابلے اپنے اختتام کو پہنچ گئے، آخری گیم ماڈرن پینتھلون میں لیتھوینیا نے گولڈ میڈل جیتا۔سترہ روز ہ کھیلوں کے میلے کا اختتام بھی یادگار انداز میں ہوا۔ پانچ کھیلوں پر مشتمل ایونٹ ماڈرن پینتھلون کو پہلی بار اولمپکس میں نمائندگی ملی اور اسی پینتھلون کا نتیجہ ہی لندن اولمپکس کا آخری معرکہ ثابت ہوا جس میں لیتھوینیا نے سونے کا تمغہ جیتا۔ اس سے پہلے سرفہرست امریکا نے باسکٹ بال میں گولڈ میڈل حاصل کیا۔ اولمپکس میں امریکی ٹیم نے اپنے اعزاز کا کامیا ب دفاع کرتے ہوئے اسپین کو زیر کیا۔ آخری روز گولڈ میڈل کی دوڑ کا فاتحانہ آغاز یوگنڈا کے سٹیفن کیپرو ٹچ نے کیا۔ باکسنگ میں زبردست مقابلے ہوئے۔ باون کلو کیٹگری میں کیوبا کے روبیسی فاتح رہے۔ ساٹھ کلو گرام میں یوکرائن نے ویزائل نے سونے کا تمغہ اپنے سینے پہ سجایا۔

قازقستانی اور روسی باکسرز کے بعد میزبان برطانیہ کے انتھنی جوشوآ نے بھی گولڈ میڈل جیت لیا۔ مانٹین سائیکلنگ میں چیک جمہوریہ نے سونے کا تمغہ جیتا۔ جمناسٹک میں اپنے خوبصورت اسٹائل سے روس گولڈ میڈلسٹ بنا۔ والی بال کے گولڈ میڈل فائنل میں روس کو ہی فتح ہوئی۔ چاندی کا تمغہ برازیل کے نام رہا۔ فری اسٹائل ریسلنگ میں چھیاسٹھ کے جے کے بھارتی پہلوان سوشیل کمار جاپانی حریف سے ہار کر چاندی کے تمغے کے حق دار بنے۔