لندن اوپن اسکواش چیمپئن شپ ، پاکستان ، انگلینڈ آج آمنے سامنے

London Squash

London Squash

لندن اسکواش (جیوڈیسک) لندن اوپن اسکواش چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کے ناصر اقبال کا سامنا آج انگلینڈ کے کرس رائیڈر سے ہو گا۔ لندن میں جاری اسکواش چیمپئن شپ میں ناصر اقبال نے کوالیفائر کی حیثیت سے شرکت کی اور شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کر لی۔

کوارٹر فائنل میں ناصر اقبال نے انگلینڈ کے روبی ٹیمپل کو سخت مقابلے کے بعد تین دو سے شکست دی۔ سیمی فائنل میں ناصر اقبال آج انگلینڈ کے کرس رائڈر کے مدمقابل ہوں گے۔