لگتا ہے منصور اعجاز پاکستان آنا ہی نہیں چاہتے۔ اٹارنی جنرل

Anwar ul Haq

Anwar ul Haq

اسلام آباد : اٹارنی جنرل مولوی انوار الحق کا کہنا ہے کہ ہم یقین دہانی کرا چکے ہیں کہ منصور اعجاز کو آئین کے مطابق سیکورٹی دی جائے گی، لگتا ہے کہ منصور اعجاز پاکستان آنا ہی نہیں چاہتے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اٹارنی جنرل نے کہا کہ منصور اعجاز کی سیکورٹی کا مکمل انتظام ہے، منصور اعجاز کی سیکورٹی کے لئے آرمی نے ایک افسر مقرر کیا ہے، ضرورٹ پڑنے پر منصور اعجاز کو ہر قسم کی سیکورٹی دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ منصور اعجاز سے متعلق تمام معاملات کمیشن میں طے پا گئے ہیں، ہم یقین دہانی کرا چکے ہیں کہ آئین کے مطابق سیکورٹی دی جائے گی۔ آئی جی اسلام آباد بھی منصور اعجاز کے وکیل اکرم شیخ کو سیکورٹی پر بریفنگ دے چکے ہیں۔ لگتا ہے کہ منصور اعجاز پاکستان نہیں آنا چاہتے۔
مولوی انوار الحق نے مزید کہا کہ منصور اعجاز کو آئین کے مطابق سیکورٹی دی جائے گی۔ ہم نے آئین اور قانون کے تحت ہی چلنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ویڈیو کانفرنسنگ کا فیصلہ کمیشن کرے گا، ابھی فیصلہ ہونا باقی ہے کہ کارروائی آگے کیسے چلے گی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حسین حقانی نے جو درخواست دی ہے اس کا مجھے علم نہیں۔