لیاری آپریشن کا آج آخری دن، رینجرز کی شمولیت متوقع

lyari

lyari

کراچی : (جیو ڈیسک) لیاری میں جاری جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن کے دوران رات بھر فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا۔ آپریشن کا آج آٹھویں روز ہے دو درجن سے زائد جانوں کے نقصان کے باوجود پولیس کو ابھی تک خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں ہو سکی۔

لیاری میں جاری آپریشن میں چیل چوک اور اس کے اطراف میں رات بھر وقفہ وقفہ سے فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا۔ صبح ہوتے ہی مسلح ملزمان کی جانب سے چیل چوک، گبول پارک اور اس کے گردونواح میں پولیس پر فائرنگ شروع کر دی گئی جس سے علاقہ میں شدید خوف وہراس پھیل گیا ۔ پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی پر مسلح ملزمان وآپس اپنے مورچوں میں چلے گئے۔ پولیس اور ایف سی کے جوان آپریشن کو حتمی شکل دینے کے لیے اپنے مورچوں میں پہنچ گئے ہیں۔ واضح رہے کہ پولیس کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ آج آپریشن کو حتمی شکل دے دی جائیگی رینجرز کی آمد بھی متوقع ہے۔