لیاری آپریشن کے خلاف ملیر بار کا عدالتی بائیکاٹ

Court

Court

پاکستان : (جیو ڈیسک) لیاری آپریشن کے خلاف وکلاء نے بھی احتجاج شروع کر دیا۔ وکلاء نے عدالتوں کا بائیکاٹ کرنے کے ساتھ احتجاجی ریلیاں نکالنے کا اعلان کیا ہے۔

لیاری آپریشن کے خلاف ملیر بار ایسوسی ایشن نے احتجاجاً تمام عدالتیں بند کرا دیں۔ وکلاء نے نے عدالتوں میں آنیوالے سائلین کو عدالتی احاطے سے باہر نکال دیا اور مین گیٹ بند کر کے عام لوگوں کا داخل ہونے سے روک دیا۔ وکلاء کے احتجاج کے باعث ججز بھی اپنے چیمبرز میں چلے گئے۔ وکلاء نے نیشنل ہائی ویاور ایم اے جناح روڈ پر احتجاجی ریلیاں نکالنے کا اعلان کیا ہے۔