لیاری میں 9 دن کے بعد رونقیں بحال، چیل چوک پر بھی چہل پہل

Lyari

Lyari

کراچی : (جیو ڈیسک) لیاری میں جاری آپریشن مؤخر ہونے کے بعد رونقیں بحال ہونا شروع ہو گئیں۔ کئی روز کی کشیدگی کے بعد صبح سویرے چیل چوک پر چہل پہل نظر آئی۔

کئی روز سے میدان جنگ کا منظر پیش کرنے والے چیل چوک پر کاروبار زندگی بحال ہو گیا ہے اور لوگوں کی چہل پہل بھی شروع ہو گئی ۔ لیاری کے رہائشیوں کی مسکراہٹیں لوٹ آئیں اور وہ خوش گپیوں میں مصروف نظر آئے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ لیاری آپریشن سے کاروبار زندگی معطل ہو کر رہ گیا تھا۔ آٹھ روز تک گھروں میں بند رہنے کے بعد لیاری کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے ہی ڈھابے کھل گئے اور شہری بلا خوف و خطر چائے کی چسکیاں لگاتے نظر آئے۔