لیاری کی صورتحال پر اہم اجلاس آج ہو گا

Karachi

Karachi

کراچی : (جیو ڈیسک) لیاری کی صورتحال کے بارے میں اہم اجلاس آج ہو گا جس کی صدارت صدر آصف علی زرداری کریں گے۔ اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔

کراچی اور خصوصی طور پر لیاری کے خراب حالات کے باعث اعلی سطح پر تشویش پائی جاتی ہے۔ اسی سلسلے میں آج صدر مملکت کی زیر صدارت اہم اجلاس ہو گا جس میں صورتحال بہتر بنانے کے لئے اقدامات پر غور کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں اہم فیصلے ہو سکتے ہیں۔ پیر کو بھی بلاول ہاؤس کراچی میں صدر زرداری کی زیر صدارت اتحادی جماعتوں کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ کراچی میں امن وامان قائم کرنے کے لئے سیاسی جماعتوں کو مل جل کر کام کرنا ہو گا۔ اجلاس میں شرپسندوں کے خلاف کارروائی کی نگرانی کیلئے کمیٹی بھی قائم کر دی گئی ہے۔