لیجنڈ ٹینس:مارٹیناہنگز،اسٹیفی گراف اورآندرے اگاسی ایکشن میں

legend Tennis

legend Tennis

تائیوان: (جیو ڈیسک) تائیوان میں لیجنڈ ٹینس میں ماضی کی عظیم کھلاڑی مارٹینا ہنگز، اسٹیفی گراف اور آندرے اگاسی ایکشن میں نظر آئے۔طویل مدت تک ٹینس کورٹس پر راج کرنے والے کھلاڑیوں کو دیکھنے کثیر تعداد میں تماشائی موجود تھے۔

تائیوان کے دارالحکومت میں مارٹیناہنگز،اسٹیفی گراف،آندرے اگاسی اور گوران ایونزیوک نے تماشائیوں کو اپنے کھیل سے محظوظ کیا۔ ماضی کے ٹینس سپر اسٹارز تائیوان کے نوجوان کھلاڑیوں کو تربیت دینے کے لئے تائپے آئے ہیں۔

نمائشی میچ میں مارٹینا ہنگز نے اسٹیفی گراف کو سات چھ سے ہرایا۔ آٹھ گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتنے والے امریکی اسٹار آندرے اگاسی نے گوران ایونزیوک کو چھ چار اور سات چھ سے شکست دی۔اگاسی اوران کی اہلیہ اسٹیفی گراف کو مکسڈ ڈبلز میچ میں ہنگز اور ایونزیوک نے زیر کرلیا۔